اعظم گڑھ، 16 مئی : اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے پر ہفتہ کی دوپہر پیش آئے ایک زبردست سڑک حادثے میں بہار کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ تیز رفتار کار آگے چل رہے ٹرک میں پیچھے سے اس طرح جا گھسی کہ وہ تقریباً ایک کلومیٹر تک ٹرک میں پھنسی ہوئی گھسٹتی چلی گئی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر انل کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ کندھرا پور تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے کے مائل اسٹون 238/239 کے پاس پیش آیا۔ غازی پور سے لکھن¶ کی طرف جا رہی تیز رفتار سوئفٹ ڈیزائر کار اچانک بے قابو ہو کر آگے چل رہے ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار ٹرک کے پچھلے حصے میں پھنس گئی اور ٹرک اسے کافی دور تک گھسیٹتا رہا۔ حادثے میں کار سوار میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت بہار کے سیوان ضلع کے سسوان کے رہنے والے منیش شریواستو (38)، ان کی بیوی کنچن شریواستو (35)، بیٹی ادیتی (16)، بیٹی آستھا (14) اور 15 سالہ بیٹے کے طور پر ہوئی ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی خاندان میں کہرام مچ گیا اور لواحقین سیوان سے اعظم گڑھ کے لیے روانہ ہو گئے ۔ایس پی ٹریفک پنکج شریواستو نے بتایا کہ ہفتہ کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ڈائل-112 کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک کار ٹرک کے پیچھے پھنسی ہوئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی کندھرا پور تھانہ پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس اور امدادی ٹیم نے سخت مشقت کے بعد تباہ شدہ کار کو کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا، لیکن تب تک سبھی کی موت ہو چکی تھی۔ ابتدائی جانچ میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طویل مسافت کے سفر کے دوران ڈرائیور کو جھپکی آ گئی، جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر ٹرک میں جا گھسی۔
Source: Uni News
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات