National

پورنیہ کے سابق ایم پی سنتوش کشواہا آر جے ڈی میں شامل

پورنیہ کے سابق ایم پی سنتوش کشواہا آر جے ڈی میں شامل

پٹنہ، 10 اکتوبر : بہار کے پورنیہ سے سابق ایم پی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر سنتوش کشواہا جمعہ کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) میں شامل ہو گئے ۔ مسٹر کشواہا نے آج اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی پٹنہ کے پولو روڈ پر واقع رہائش گاہ پران کی موجودگی میں آر جے ڈی کی رکنیت اختیار کی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈرمسٹر یادو نے مسٹر کشواہا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے نہ صرف کوسی۔سیمانچل خطہ میں آر جے ڈی کو تقویت ملے گی بلکہ سماجی انصاف کی لڑائی بھی تیز ہوگی۔ مسٹر کشواہا نے کہا کہ جس جے ڈی یو کو وہ جانتے تھے اورپہچانتے تھے وہ اب پہلے جیسی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو پر جاگیردارانہ ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے قبضہ کر لیا ہے اور وہ دلت، پسماندہ اور غریب مخالف ہیں۔ اس لیے انھوں نے آر جے ڈی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ انھیں لگا کہ سماجی انصاف کی لڑائی جے ڈی یو کے اندر رہ کر نہیں لڑی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے پارٹی کے اندر سیاسی فیصلے کئے جارہے ہیں اور پارٹی کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو جو بھی ذمہ داری انہیں سونپیں گے وہ اسے بخوبی نبھائیںگے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments