بیلگاوی، 19 دسمبر: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے جمعہ کے روز ریاستی کانگریس میں قیادت کی ممکنہ تبدیلی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ سال کی مدت کے لیے وزیر اعلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ اپنی مدت پوری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مسٹر سدارمیا نے کرناٹک اسمبلی میں کہا کہ ''میں وزیر اعلی ہوں، میں اس وقت تک رہوں گا جب تک پارٹی ہائی کمان بصورت دیگر حکم نہیں دیتی ہے ۔ میں پانچ سال کے لیے منتخب ہوا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے ساتھ اقتدار کی تقسیم کا کوئی التزام نہیں ہے ۔ سینئر وزیر ستیش جرکی ہولی نے شہر کے ایک ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا تھا، جس میں 30 سے زیادہ ایم ایل اے نے شرکت کی۔ کچھ حاضرین نے اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران عشائیہ کو عام سماجی اجتماع قرار دیا، جب کہ دوسروں نے تسلیم کیا کہ پارٹی کی حکمت عملی اور اتحاد سمیت اہم سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ پیش رفت سدارمیا اور شیوکمار کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے بعد ہوئی ہے ۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ یہ ملاقاتیں قیادت کی اندرونی کشیدگی کو کم کرنے اور ریاستی یونٹ کے اندر ایک متحدہ محاذ پیش کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ سدارمیا کی وضاحت ایسے وقت میں آئی ہے جب کانگریس حکومت نے 20 نومبر کو اپنی پانچ سالہ میعاد کا نصف عرصہ مکمل کر لیا ہے ۔ ریاستی قیادت میں ممکنہ ردوبدل کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسٹر سدارمیا کے مضبوط بیان کا مقصد پارٹی کے اندر استحکام کی تصدیق کرنا اور ایم ایل اے اور ووٹروں کو حکمرانی میں تسلسل کے بارے میں یقین دلانا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ شیوکمار نے بار بار تبدیلی قیادت کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے سدارمیا کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں کو باقاعدہ تال میل اور پارٹی کی حکمت عملی پر بات چیت کا حصہ قرار دیا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو مضبوط بنانے اور آنے والے ترقیاتی اقدامات سے پہلے شمالی کرناٹک میں اہم مسائل سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ سدارمیا اس ہفتے کے آخر میں اسمبلی سے خطاب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو