National

سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کو سپرد خاک کر دیا گیا، آخری رسومات میں راہول گاندھی بھی ہوئے شامل

سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کو سپرد خاک کر دیا گیا، آخری رسومات میں راہول گاندھی بھی ہوئے شامل

نئی دہلی/نوئیڈا: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا 94 سال کی عمر میں نوئیڈا کے میٹرو اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے عمر سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ محسنہ قدوائی کی موت ایک سیاسی دور کے خاتمے کی علامت ہے۔ ان کے آخری دیدار کے لیے آنے والے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس کی قومی ترجمان سپریہ شرینیت، کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید، رام پور سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی اور دیگر کئی سرکردہ لیڈران انہیں آخری عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچے۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں تدفین کے لیے قبرستان لایا گیا، جہاں راہل گاندھی نے شرکت کی۔ انہوں نے آدھے گھنٹے سے زیادہ قبرستان میں گزارا، جہاں وہ محسنہ قدوائی کی تدفین کے بعد روانہ ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments