National

پڈوچیری میں اے آئی این آر سی کی قیادت والا این ڈی اے پھر سے اقتدار میں

پڈوچیری میں اے آئی این آر سی کی قیادت والا این ڈی اے پھر سے اقتدار میں

پڈوچیری، 4 مئی: پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا این آر کانگریس (اے آئی این آر سی) کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) نے اکثریت حاصل کر کے اپنا اقتدار برقرار رکھا ہے ۔ الیکشن کمیشن سے موصولہ نتائج میں اے آئی این آر سی کی قیادت والے این ڈی اے نے 16 نشستوں کی اکثریت کا جادوئی عدد عبور کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کل 30 نشستوں میں سے حکومت بنانے کے لیے کسی پارٹی یا اس کی قیادت والے اتحاد کو کم از کم 16 نشستیں جیت کر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے ۔ اے آئی این آر سی کی قیادت والے اتحاد نے دوسری بار یہ مقام آسانی سے حاصل کر لیا ہے ۔ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اے آئی این آر سی نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور اس کی حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی نے چار، اے آئی اے ڈی ایم کے اور ایل جے کے نے ایک ایک نشست پر جیت حاصل کی ہے ۔ کانگریس کی قیادت والے اتحاد نے چھ نشستیں جیتی ہیں جس میں کانگریس نے ایک اور ڈی ایم کے پانچ نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے ۔ تمل ناڈو میں بڑی جیت حاصل کرنے والی سی جوزف وجے کی پارٹی تملاگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے ) کی قیادت والے اتحاد نے دو نشستیں جیتی ہیں۔ این وائی ایم کے نے ایک نشست اور تین آزاد امیدواروں نے بھی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ تھٹّن چاوڑی اسمبلی نشست سے اے آئی این آر سی امیدوار اور وزیر اعلیٰ این رنگاسوامی کامیاب ہوئے ہیں۔ مسٹر رنگاسوامی نے اپنے قریبی حریف نیم مکل کژگم (این ایم کے ) کے ای ونیاگم کو 4,441 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ واضح رہے کہ پڈوچیری اسمبلی کی تمام 30 نشستوں کے لیے 9 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل پیر کو مکمل ہو گیا ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments