National

پنجاب میں بے ادبی کے قانون کو سخت کرنے کا اعلان، عمر قید کی تجویز: بھگونت مان

پنجاب میں بے ادبی کے قانون کو سخت کرنے کا اعلان، عمر قید کی تجویز: بھگونت مان

چنڈی گڑھ، 28 مارچ : پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ریاستی حکومت بے ادبی کے واقعات کے خلاف قانون کو مزید سخت بنائے گی اور سری گرو گرنتھ صاحب کی بے ادبی کے مجرموں کے لئے عمر قید تک کی سزا کا قانون لایا جائے گا۔فتح گڑھ صاحب میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بیساکھی کے موقع پر پنجاب ودھان سبھا کا خصوصی اجلاس سری آنندپور صاحب میں طلب کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں حکومت جگت جوت سری گرو گرنتھ صاحب ستکار ایکٹ 2008 میں ترمیم پیش کرے گی تاکہ سخت سزائیں شامل کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترمیم کے تحت مقدس گرنتھ کی بے حرمتی کرنے والے افراد کو کم از کم دس سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید تک کی سزا دی جا سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس قانون کو مضبوط بنانے کے لئے ممتاز قانونی ماہرین اور سنت سماج سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے تاکہ قانون م¶ثر اور سخت ہو۔ بھگونت مان نے کہا کہ سری گرو گرنتھ صاحب کے احترام اور تقدس کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور ماضی کی حکومتوں میں اس معاملے میں مضبوط سیاسی ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے شیرو منی اکالی دل اور بادل خاندان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بے ادبی کے واقعات انہی کے دور حکومت میں پیش آئے ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹک پورہ اور بہبل کلاں کے افسوسناک واقعات بھی اسی حکومت کے دور میں ہوئے تھے ، جن میں مظاہرین ہلاک ہوئے اور مقدس گرنتھ کی بے حرمتی کے الزامات سامنے آئے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سکھبیر سنگھ بادل اپنی پارٹی کی کامیابیوں کا ذکر تو کرتے ہیں لیکن ان واقعات پر خاموش رہتے ہیں جنہوں نے پنجاب میں شدید دکھ اور بے چینی پیدا کی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments