National

پنجاب کے سابق آئی جی نے خود کو ماری گولی، سوسائڈ نوٹ میں کیا 8 کروڑ کی آن لائن ٹھگی کا ذکر

پنجاب کے سابق آئی جی نے خود کو ماری گولی، سوسائڈ نوٹ میں کیا 8 کروڑ کی آن لائن ٹھگی کا ذکر

پنجاب کے پٹیالہ میں پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹرجنرل (آئی جی) امرسنگھ چہل گھرمیں شدید طورپرزخمی حالت میں ملے ہیں۔ اہل خانہ نے فوراً انہیں علاج کے لئے پٹیالہ کے پارک اسپتال میں پہنچایا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہوگئی ہے۔ ان کی صورتحال فی الحال سنگین بنی ہوئی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ امرسنگھ چہل نے خود کوگولی ماری ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید طورپرزخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کوجائے حادثہ سے ایک 12 صفحات پرمشتمل سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے، جس میں آن لائن ٹھگی کی وجہ سے معاشی پریشانیوں کا ذکرہونے کی بات لکھی گئی ہے۔ حالانکہ پولیس افسران نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی جانچ سبھی پہلووں سے کی جا رہی ہے اورکسی بھی نتیجے پرپہنچنے سے پہلے حقائق کی پوری طرح سے جانچ کی جائے گی۔ سینئرافسران نے بتایا کہ فورنسک ٹیم نے موقع پرجانچ کی اورضروری ثبوت اکٹھا کئے ہیں۔ ساتھ ہی اہل خانہ اورمتعلقہ لوگوں کے بیان بھی درج کئے جا رہے ہیں۔ جانچ مکمل ہونے کے بعد ہی حادثہ کی تفصیلی وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔ فی الحال پولیس پورے معاملے پرنظربنائے ہوئے ہے۔ امرسنگھ چہل کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی کی واردات ہوئی تھی، جس میں ٹھگوں نے ان سے 8 کروڑروپئے ٹھگ لئے تھے۔ اسی بات کا ذکرکرکے انہوں نے 12 صفحات پرمشتمل سوسائڈ نوٹ میں کیا ہے۔ انہوں نے پنجاب کے ڈی جی پی کے نام یہ خط لکھا ہے، جس میں اس معاملے میں فوری توجہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امرسنگھ چہل 2015 کے فرید کوٹ فائرنگ معاملے میں ملزم ہیں۔ اس معاملے میں 24 فروری 2023 کواے ڈی جی پی ایل کے یادوکی قیادت میں پنجاب پولیس کی خصوصی جانچ ٹیم نے فرید کوٹ کی ایک کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس میں ارم سنگھ چہل کا نام شامل ہے۔ اس چارج شیٹ میں پنجاب کے کئی بڑے لیڈران کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔

Source: scoial media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments