National

پنچکولہ میونسپل کارپوریشن کے 145 کروڑ روپے کے گھوٹالے میں کوٹک مہندرا بینک کے سابق نائب صدر گرفتار

پنچکولہ میونسپل کارپوریشن کے 145 کروڑ روپے کے گھوٹالے میں کوٹک مہندرا بینک کے سابق نائب صدر گرفتار

نئی دہلی، یکم جون : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پنچکولہ میونسپل کارپوریشن کے 145 کروڑ روپے کے مبینہ بینک گھوٹالے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور کوٹک مہندرا بینک کے سابق نائب صدر پشپیندر سنگھ کو پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے )، 2002 کی دفعہ 19(1) کے تحت گرفتار کر لیا ہے ۔ ای ڈی نے پیر کے روز بتایا کہ گرفتار ملزم کو پنچکولہ کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے 9 جون تک نو روزہ ای ڈی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ ای ڈی نے اپنی تحقیقات ہریانہ کے پنچکولہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے تعزیرات ہند، 2023 اور انسدادِ بدعنوانی قانون، 1988 کی مختلف دفعات کے تحت درج ایف آئی آر کی بنیاد پر شروع کی تھیں۔ یہ معاملہ کوٹک مہندرا بینک کے بعض نامعلوم افسران کی مبینہ شمولیت سے پنچکولہ میونسپل کارپوریشن کے 145 کروڑ روپے کے غبن سے متعلق ہے ۔ تحقیقات میں اب تک میونسپل کارپوریشن کے افسران، بینک حکام اور بعض نجی افراد کے درمیان مبینہ مجرمانہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے ، جنہوں نے سرکاری فنڈز میں مبینہ خرد برد کی۔ ای ڈی کے مطابق، کوٹک مہندرا بینک کے کسٹمر ریلیشن شپ منیجر دلیپ کمار راگھو، اُس وقت کے نائب صدر پشپیندر سنگھ، اور پنچکولہ میونسپل کارپوریشن کے سابق سینئر اکا¶نٹس آفیسر وکاس کوشک نے مبینہ ملی بھگت سے جعلی اختیاری دستاویزات کی بنیاد پر میونسپل کارپوریشن کے نام سے دو بینک اکا¶نٹس کھلوائے ۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ میونسپل کارپوریشن کے قانونی بینک اکا¶نٹس میں موجود رقم کو مبینہ طور پر جعلی فنڈ مائیگریشن اتھارائزیشن خطوط کے ذریعے ان غیر مجاز اکا¶نٹس میں منتقل کیا گیا۔ ای ڈی نے بتایا کہ بعد میں یہ رقم رجت دہرا، سواتی تومر، کپل کمار اور ونود کمار سمیت بعض مالیاتی کاروباری افراد کے اکا¶نٹس میں منتقل کی گئی۔ ایجنسی کا الزام ہے کہ یہ تمام افراد پشپیندر سنگھ کی ہدایات اور کنٹرول کے تحت کام کر رہے تھے ۔ تحقیقات میں یہ بھی پایا گیا کہ رجت دہرا اور سواتی تومر کے بینک اکا¶نٹس کا م¶ثر کنٹرول پشپیندر سنگھ کے پاس تھا اور انہی اکا¶نٹس کا استعمال میونسپل کارپوریشن کی بڑی رقم میں مبینہ خرد برد کے لیے کیا گیا۔ ای ڈی کے مطابق، جعلی میونسپل اکا¶نٹس سے مالیاتی کاروباری افراد کو بھیجی گئی رقم کا ایک حصہ بعد میں پشپیندر سنگھ اور ان کی اہلیہ پریتی ٹھاکر کے اکا¶نٹس میں واپس پہنچا۔ بعض رقم ان کی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ کمپنیوں اور دیگر نجی افراد کو بھی منتقل کی گئی۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments