National

پٹنہ میں درد ناک حادثہ، مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

پٹنہ میں درد ناک حادثہ، مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

بہار کے دیارہ علاقے میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ گھر اندرا آواس یوجنا کے تحت بنایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب اہل خانہ سو رہے تھے۔ یہ حادثہ تھانہ عاقل پور کے علاقے نیا پاناپور میں پیش آیا، حادثہ میں شوہر، بیوی اور ان کے تین بچوں کی درد ناک موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت ببلو اور ان کی بیوی روشن کے طور پر ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ان کے تین بچے رخسار، چاندنی اور بیٹا چاند بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب مقامی رہائشی محمد ببلو، ان کی بیوی روشن خاتون اور ان کے تین بچے رخسار، محمد چاند اور چاندنی رات کے کھانے کے بعد اپنے گھر میں سو رہے تھے۔ گھر بہت پرانا اور خستہ حال تھا۔ رات گئے مکان کی چھت اچانک گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہوگی، چیخ و پکار کی آواز سن کر محلے کے لوگ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے ببلو اور اس کے پورے خاندان کو ملبے تلے دبے پایا۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے قریب چھت اچانک گر گئی ،جس سے چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد پڑوسیوں نے پتھر ہٹا کر خاندان کو بچانے کی کوشش کی، لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی۔ پٹنہ کے دانا پور علاقے میں ہونے والے اس واقعے کے بارے میں مکینوں کا کہنا ہے کہ چھت پہلے سے ہی کمزور تھی اور کچھ دن پہلے ہونے والی بارش کے بعد مزید خستہ ہو گئی تھی۔ نتیجتاً یہ بوجھ برداشت نہ کر سکی اور گرگئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments