ممبئی، 18 مئی : ہندستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا اور تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ بند ہونے کے وقت ایک امریکی ڈالر کی قیمت 96 روپے سے اوپر درج کی گئی۔انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ آج 39 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 96.20 روپے فی ڈالر پر بند ہوا، جو کہ اب تک کی نچلی سطح ہے ۔ کاروبار کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب روپیہ گر کر 96.3950 روپے فی ڈالر کی تاریخی نچلی ترین سطح تک پھسل گیا تھا۔ گزشتہ کاروباری دن ہندوستانی کرنسی 17 پیسے کے نقصان کے ساتھ 95.81 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ آج صبح روپیہ 38 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 96.19 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ ابتدائی سیشن میں یہ معمولی بہتری کے ساتھ 96.12 روپے تک بھی پہنچا، لیکن بعد میں فروخت کے دبا¶ کے باعث دوبارہ گر گیا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہندوستانی کرنسی پر دبا¶ برقرار رہا۔ تاہم، دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر انڈیکس میں 0.3 فیصد کی گراوٹ نے روپے کو مزید گرنے سے بچانے میں کچھ مدد فراہم کی۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات