مہاراشٹر کے مشہور ’مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک‘ گھوٹالہ معاملے میں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی جانب سے دائر کردہ کلوزر رپورٹ قبول کر لی ہے۔ ساتھ ہی سماجی کارکن انا ہزارے کی اعتراض پر مبنی عرضی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی مداخلت کی عرضی کو بھی خارج کر دیا گیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی اس معاملے میں اجیت پوار، سنیترا پوار اور روہت پوار سمیت تقریباً 70 ملزمان کو ملنے والی کلین چٹ پر ایک بار پھر مہر لگ گئی ہے۔ خصوصی جج مہیش مادھو نے اقتصادی جرائم کے شعبے کی سی سمری رپورٹ کو منظور کر لیا ہے۔ سی سمری کا مطلب یہ ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات میں کوئی مجرمانہ پہلو سامنے نہیں آیا، اس لیے جن لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا انہیں کلین چٹ دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پورا معاملہ مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک میں 25 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے سے جڑا ہوا ہے۔ اسے ایپکس بینک گھوٹالہ بھی کہا گیا۔ اس معاملے میں سال 2007 سے 2011 کے درمیان بینک کے اس وقت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر الزام تھا کہ انہوں نے قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے شوگر ملوں اور ٹیکسٹائل ملوں کو قرضے تقسیم کیے۔ ایسے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے کہ شوگر فیکٹریاں جو ’این پی اے‘ بن چکی ہیں ان کو دوبارہ قرض دیا گیا۔ یہی نہیں قرض ادا نہ کرنے پر کچھ کارخانے کوڑیوں کے داموں پر ڈائریکٹرز کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیے گئے۔ شکایتوں میں ایسے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس سے ایپکس بینک کو 25 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو