National

پارلیمنٹ نے ہیلتھ سکیورٹی سے نیشنل سکیورٹی سیس بل کی منظوری دے دی

پارلیمنٹ نے ہیلتھ سکیورٹی سے نیشنل سکیورٹی سیس بل کی منظوری دے دی

نئی دہلی، 8 نومبر: راجیہ سبھا نے اپوزیشن کی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے پان مسالہ پر سیس لگانے کے التزام والے 'ہیلتھ سکیورٹی سے نیشنل سکیورٹی سیس بل 2025" کوپیر کے روز صوتی ووٹ سے منظور کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی اس پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔ لوک سبھا اسے پہلے ہی پاس کر چکی ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جان برٹاس اور وی سیواداسن نے بل کے بعض التزامات میں ترمیم کے لیے ترامیم کی تجویز پیش کی تھی، لیکن ایوان نے انہیں صوتی ووٹ سے مسترد کر دیا۔ ڈی ایم کے کی تروچی شیوا کی ترمیم مقررہ وقت کے بعد دی گئی تھی، لہذا چیئر نے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے اسے قبول نہیں کیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کے بحث کا جواب دینے کے بعد، ایوان نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کردیا۔ محترمہ سیتا رمن نے بل پر تین گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہنے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بل میں پان مسالہ پر سیس لگانے کی تجویز ہے اور اس سے جمع ہونے والی رقم کو صحت عامہ اور قومی سلامتی کے اخراجات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ مسلح افواج کی جانب سے چلائے جارہے آپریشن سندور کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی جدید کاری اور انہیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے اور ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور تنصیبات کو ایک ناقابل تسخیر آرمر سسٹم فراہم کرنے کے لیے لال قلعہ سے یوم آزادی کے خطاب میں سدرشن چکر کا حوالہ دیا تھا۔ اس حفاظتی نظام کو نافذ کرنے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے ۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ویسے تو صحت ایک ریاستی موضوع ہے ، لیکن ایک خاص صورت حال میں اسے دفاع جو مرکز کا موضوع ہے اس کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیس سے حاصل ہونے والی رقم کو ملک بھر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور خصوصی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments