Entertainment

پارلیمنٹ میں وندے ماترم پر 10 گھنٹے بحث پر وشال دادلانی کی شدید تنقید

پارلیمنٹ میں وندے ماترم پر 10 گھنٹے بحث پر وشال دادلانی کی شدید تنقید

بالی ووڈ کے معروف موسیقار و گلوکار وشال دادلانی نے پارلیمنٹ میں وندے ماترم پر کی گئی 10 گھنٹے کی بحث کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لوک سبھا میں 8 دسمبر کو ’وندے ماترم‘ پر پارلیمنٹ میں ہونے والی 10 گھنٹے طویل بحث پر گلوکار نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے گلوکار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے کہ اس بحث کی وجہ سے بھارت میں بے روزگاری ختم ہو گئی، انڈیگو نجی ایئرلائن کے مسائل حل ہو گئے اور فضائی آلودگی بھی ٹھیک ہو گئی۔ دادلانی نے حکومت پر براہِ راست طنز کیا اور سوال اٹھایا ہے کہ کیا پارلیمنٹ کا قیمتی وقت عوامی مسائل کے بجائے علامتی بحثوں پر صرف ہونا چاہیے؟ گلوکار نے کہا کہ 10 گھنٹے ایک گیت پر بحث ہوئی ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا ایک منٹ پارلیمنٹ میں ڈھائی لاکھ روپے کا پڑتا ہے، مگر 10 گھنٹے یعنی 600 منٹ ایک لا حاصل بحث میں ضائع کر دیے گئے، آپ اندازہ لگا لیں کتنے پیسے اس سیشن میں خرچ ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments