National

پانچ دن کی گراوٹ کے بعد روپیہ 56 پیسے مضبوط

پانچ دن کی گراوٹ کے بعد روپیہ 56 پیسے مضبوط

ممبئی، 17 دسمبر : انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں روپیہ پانچ دن کی گراوٹ سے ابھر کر بدھ کے روز شدید اتار چڑھاو کے بعد 55.75 پیسے مضبوط ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 90.38 روپے رہا۔ اس سے قبل ہندوستانی کرنسی گزشتہ پانچ دنوں میں مجموعی طور پر 106 پیسے پھسل گئی تھی۔ منگل کے روز روپیہ 15.75 پیسے کمزور ہو کر 90.9375 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ روپیہ آج 11.75 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 91.05 روپے فی ڈالر پر کھلا، تاہم کھلتے ہی اس نے واپسی کی اور مضبوط ہو کر 89.9675 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا۔ تاہم بعد میں خاصی حد تک نیچے آتے ہوئے آخرکار 90.38 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments