National

’پانچ دہائیوں کا چیلنج ختم…‘‘، امت شاہ نے ’ڈیموگرافک چینج کمیشن‘ کی تشکیل کا کیا اعلان

’پانچ دہائیوں کا چیلنج ختم…‘‘، امت شاہ نے ’ڈیموگرافک چینج کمیشن‘ کی تشکیل کا کیا اعلان

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک سے نکسل ازم کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے ملک کے لیے بڑا چیلنج بنے نکسل ازم کا 31 مارچ 2026 کو مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔ احمد آباد کے ماتا امیا دھام میں نئے ہاسٹل عمارتوں کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں بی جے پی حکومت نے ملک کی داخلی سلامتی کے نظام میں تاریخی تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے نہ صرف اقتصادی شعبے میں بلکہ قومی سلامتی کے میدان میں بھی ’’انقلابی تبدیلی‘‘ لائی ہے۔ امت شاہ نے کہا، ’’ملک میں اقتصادی ترقی ضرور ہوئی ہے، لیکن قومی سلامتی کے شعبے میں بھی غیر معمولی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر داخلی سلامتی کی بات کی جائے تو دہشت گردی اور نکسل ازم جیسے بڑے مسائل پر بھی مودی حکومت نے فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں صرف 10 برسوں کے اندر دہشت گردی اور نکسل ازم کو ختم کر دیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی سخت پالیسیوں اور مؤثر حکمت عملی کے باعث ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ امت شاہ نے اپنی تقریر میں مغربی بنگال اور دراندازی کے مسئلے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ’’ڈیموگرافک چینج کمیشن‘‘ تشکیل دیا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق، یہ کمیشن غیر معمولی آبادیاتی تبدیلیوں، ان کے اسباب اور دراندازی سے متعلق آبادی میں ہونے والی تبدیلیوں کے قانونی پہلوؤں کا تفصیلی مطالعہ کرے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments