پاکستانی لڑکی جویریہ خانم کو بھارتی نوجوان سمیر سے شادی کے لیے بالآخر بھارتی ویزا مل گیا۔ جویریہ خانم اور سمیر کی 5 سال پہلے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی تھی۔ اس دوران بھارتی ہائی کمیشن نے 3 بار ویزا درخواست مسترد کی۔ تاہم اب جویریہ کو 45 دن کا ویزا جاری کردیا گیا، بھارت پہنچنے پر پاکستانی لڑکی کا زبردست استقبال کیا گیا۔ جویریہ کو بھارت میں خوش آمدید کہنےکے لیے آنے والوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔ بھارت پہنچنے پر پاکستانی لڑکی جویریہ خانم کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی ناقابل بیان ہے، انہیں یہ سب ایک خواب جیسا لگ رہا ہے۔ جویریہ کے ہونےوالے بھارتی شوہر سمیر کا کہنا تھا کہ وہ ویزہ ملنے پر بھارتی حکومت کے شکر گزار ہیں، چاہتے ہیں کہ دونوں حکومتیں شادی بیاہ کے معاملات میں خصوصی رعایت کا مظاہرہ کریں۔
Source: social media
کوئمبٹور کے تاجر کے بارے میں سیتا رمن کے بیان پر راہل-کھڑگے برہم
مولانا کلیم صدیقی اور ڈاکٹر عمر گوتم کو سزا غیر آئینی: مشاورت
کشتواڑ تصادم :چار فوجی زخمی، آپریشن ہنوز جاری
ہریانہ انتخاب : کانگریس نے 40 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری, رندیپ سرجے والا کے بیٹے کو میدان میں اتارا
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 3 دہشت گرد مارے گئے
اے پی: اونچی ذات کی لڑکی سے محبت کی شادی پردلت نوجوان کی ماں کو درخت سے باندھ کرپاگل سے شادی کروانے کی کوشش
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 3 دہشت گرد مارے گئے
بھاجپا نے مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
سوئس اکاؤنٹس کی ضبطی سے متعلق ہنڈنبرگ کی تازہ ترین رپورٹ بے بنیاد : اڈانی
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے ملت اسلامیہ ہند کے نام ہدیۂ تشکر