National

پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اقدام پر بھارت کو خط لکھ دیا

پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اقدام پر بھارت کو خط لکھ دیا

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام پر بھارت کو خط لکھا اپیل کی ، پاکستان نے اپنےخط میں بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکریٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ کی طرف سے بھارتی ہم منصب کوخط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960ء میں یک طرفہ معطلی کی کوئی شق ہی نہیں۔ پاکستان کے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خط میں معطلی سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ کا معاہدے میں وجود ہی نہیں، پاکستان سندھ طاس معاہدے کو اپنی اصل شکل میں قائم سمجھتا ہے، سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی طرح کی یک طرفہ چھیڑ چھاڑ کی گنجائش نہیں۔ پاکستان نے بھارت کی درخواست پر معاہدے کے فریم ورک کے مطابق مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے، پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کی کوئی اپیل نہیں کی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments