National

انکاونٹر میں 1.72 کروڑ روپے کے انعام والے 31 نکسلی مارے گئے ، 150 بنکر تباہ

انکاونٹر میں 1.72 کروڑ روپے کے انعام والے 31 نکسلی مارے گئے ، 150 بنکر تباہ

بیجاپور، 14 مئی : چھتیس گڑھ کے کیریگٹا پہاڑی پر ایک آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے 31 سے زیادہ نکسلیوں کو ہلاک اور ان کے 150 سے زیادہ بنکروں کو تباہ کر دیا۔ مارے گئے ماونوازوں پر 1.72 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ اس آپریشن کے دوران 18 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ فی الحال وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ اور چھتیس گڑھ ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ارون دیو گوتم نے بدھ کو کہا کہ بیجاپور کی کریگٹا پہاڑیوں میں 21 دن تک جاری نکسل مخالف آپریشن کے دوران کل 21 انکاونٹر میں 31 ماو نواز مارے گئے ۔ دونوں افسران نے کہا کہ نکسل مخالف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔ مارے گئے 28 نکسلیوں کی شناخت کر لی گئی ہے ، جن پر ایک کروڑ 72 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے مختلف مقامات سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے ۔ مسٹر سنگھ اور مسٹر گوتم نے آج منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود کیریگٹا پہاڑی پر آپریشن مسلسل 21 دن تک جاری رہا۔ اس آپریشن میں ریاستی پولیس نے مرکزی فورسز کی مدد سے 31 نکسلیوں کو ہلاک کیا۔ ان میں سے 28 کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ باقی تین کی شناخت ہونا باقی ہے ۔ مارے گئے ما¶نوازوں پر 1.72 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ڈی جی پی کے مطابق مارے گئے نکسلیوں میں دو انتہائی خاص اور ڈویژنل سطح کے نکسلی تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں خواتین نکسلی بھی ماری گئیں۔ اس کے علاوہ 150 سے زائد بنکر بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ ان مقامات سے ایس ایل آر رائفلیں، خودکار ہتھیار، 450 آئی ای ڈیز اور میڈیکل الیکٹریکل آلات بھی ضبط کیے گئے ۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments