National

کانگریس نے کل جماعتی وفد کے لیے حکومت کو چار اراکین پارلیمنٹ کے نام بھیجے

کانگریس نے کل جماعتی وفد کے لیے حکومت کو چار اراکین پارلیمنٹ کے نام بھیجے

نئی دہلی، 17 مئی : کانگریس نے دہشت گردی پر ہندستان کا موقف دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے بیرون ملک بھیجے جانے والے کل جماعتی وفد میں شامل ہونے کے لیے اپنے چار اراکین پارلیمنٹ کے نام حکومت کو بھیجے ہیں۔ کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ جے رام رمیش نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اس وفد میں شامل ہونے کے لیے لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے دو دو اراکین کے نام بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے وفد کے لیے بھیجے گئے اراکین اسمبلی کے ناموں میں سابق مرکزی وزیر آنند شرما، لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی، راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سید نصیر حسین اور راجہ برار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل صبح پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سے بات کی اور کانگریس پر زور دیا کہ وہ پاکستان سے دہشت گردی پر ہندوستان کے موقف کو واضح کرنے کے واسطے بیرون ملک بھیجے جانے والے وفود کے لئے پارٹی کے چار ارکان پارلیمنٹ کے نام دیں۔ پارٹی نے کل دوپہر تک کانگریس کی جانب سے حکومت کو نام بھیجے تھے۔ واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے موقف کو واضح کرنے کے لیے کل جماعتی وفود کو مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments