National

مودی حکومت نے آپریشن سندور پر ملک سے غداری کی:عام آدمی پارٹی

مودی حکومت نے آپریشن سندور پر ملک سے غداری کی:عام آدمی پارٹی

نئی دہلی، 17 مئی :عام آدمی پارٹی نے کہا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بیان سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ مودی حکومت نے ہندستان اور ہندوستانی فوج کے ساتھ غداری کی ہے۔ اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ وزیر خارجہ کے بیان سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ مودی حکومت نے ہندوستان اور ہندوستانی فوج سے دھوکہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ خود کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے آپریشن سندور شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی قوم کے سامنے آکر بتانا چاہئے کہ ان کی حکومت نے ہندستان اور ہندستانی فوج کے ساتھ غداری کیوں کی؟ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے حوالے سے اس وقت جو خبریں سامنے آئی ہیں اس نے پورے ملک کو حیران اور پریشان کر دیا ہے۔ یہ مودی سرکار کی بھارت ماتا اور ہندستانی فوج سے غداری ہے۔ اے اے پی کے لیڈر نے کہا کہ آپریشن سندور شروع کرنے سے پہلے پاکستان کومطلع کردیا گیا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے جارہے ہین؟ یہ وہی پاکستان ہے جو دہشت گردوں کا محافظ ہے، جو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے، جہاں فوجی افسران دہشت گردوں کے جنازوں میں شریک ہوتے ہیں۔ اے اے پی کے رہنما نے کہا کہ آپریشن سندور کی پیشگی اطلاع دینا ہندستان، ہندستانی فوج اور مادروطن کے ساتھ غداری ہے۔ یہ کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے۔ مودی حکومت کو سامنے آکر اس کا جواب دینا چاہیے۔ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ پاکستان کو اتنے بڑے آپریشن کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ کیا مودی سرکار پہلے ہی پاکستان کو خبردار کر دیا تھا۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ اب وزیر اعظم مودی کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی باتوں میں کتنی سچائی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments