Entertainment

پاکستان میں پہلے ’’فلم سٹی‘‘ کے قیام کا اعلان!

پاکستان میں پہلے ’’فلم سٹی‘‘ کے قیام کا اعلان!

لاہور (26 اپریل 2026): پاکستان میں پہلے فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے جو 50 ایکڑ رقبے پر قائم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جو پاکستان میں قائم ہونے والا پہلا فلمی شہر ہوگا اور یہ لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فلم سٹی منصوبہ ملک کا پہلا مکمل اینڈ ٹو اینڈ میڈیا پروڈکشن حب ہے۔ پاکستان کی فلمی صنعت کی جدید ٹیکنالوجی، سہولیات، وسائل کے ذریعے بحالی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے جدید سہولیات ایک ہی چھت تلےفراہم کی جائیں گی۔ وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بیرونِ ملک انحصار کم کیا جائے گا۔ مریم نواز نے بتایا کہ جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیج اور پوسٹ پروڈکشن لیبز بھی فلم سٹی منصوبے میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شوٹنگ کے لیے مختلف تمام سہولیات، سیٹس اور مرکزی جھیل بھی بنائی جائے گی جب کہ بین الاقوامی ایونٹس اور ایوارڈ شوز کے لیے کنونشن ہال قائم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹریڈ حب اور فلم و میوزک اسکول بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ فلم سٹی ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ اس منصوبے سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے۔ اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے فروغ پائیں گے۔ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments