نئی دہلی، 24 جون : ایئر انڈیا کے ایک طیارے کے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے واقعے میں دونوں پائلٹوں اور امرتسر ہوائی اڈے پر اس وقت ڈیوٹی پر تعینات ایئر ٹریفک کنٹرولر پر عبوری کارروائی کی گئی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) نے بتایا کہ عملے کے ارکان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اس واقعے کی رپورٹ متعلقہ ریگولیٹرز کو نہیں دی، اس لیے ان پر یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ ڈی جی سی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے آئی-479 جو 22 جون کو دہلی سے امرتسر پہنچی تھی، وہ کچھ وقت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود میں چلی گئی تھی۔ یہ ایئربس کا اے 321 طیارہ (رجسٹریشن نمبر وی ٹی-پی پی وی) تھا۔ اپروچ کے دوران پائلٹ سے ہولڈ کرنے کے لیے کہا گیا تھا کیونکہ کسی دوسرے طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کے واقعے کے بعد رن وے کا معائنہ کیا جا رہا تھا۔ جب بعد میں ایئر انڈیا کے طیارے نے اترنے کے لیے اپروچ کرنا شروع کیا تو وہ کچھ دیر کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ واقعے کے سلسلے میں پاکستان اے ٹی سی کے حکام کے ساتھ تال میل کیا گیا تھا۔ بعد میں پرواز دہلی واپس آگئی۔ ریگولیٹر نے بتایا کہ "واقعے کی رپورٹنگ نہ کرنے کی وجہ سے " متعلقہ ایئر ٹریفک کنٹرولر اور عملے کے ارکان پر عبوری کارروائی کی گئی ہے ۔ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ریگولیٹری ایجنسیوں کو دے دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی معاملے کی اندرونی جانچ بھی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کے لیے مسافروں اور عملے کی حفاظت پہلی ترجیح ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات