National

پاکستان  کی ایل او سی پر ایک بار پھر رات بھر گولی باری، بھارتی فوج کا منہ توڑ جواب

پاکستان کی ایل او سی پر ایک بار پھر رات بھر گولی باری، بھارتی فوج کا منہ توڑ جواب

سرینگر: جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گذشتہ دس دنوں سے کشیدگی ہے۔ ہفتہ کی رات بھی پاکستان کی طرف سے ایل او سی سے متصل کپواڑہ، اُڑی اور اکھنور سیکٹرز میں گولہ باری کی گئی۔ پاکستانی فوج کی چوکی سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس کا بھارتی فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد 24 اپریل کی رات سے شروع ہونے والی یہ فائرنگ مسلسل تقریباً ہر رات ہو رہی ہے۔ وہیں پہلگام دہشت گردانہ حملے پر بھارت کی جوابی کارروائی کے خوف سے پاکستان نے پی او کے میں مدارس بند کرنے کا اعلان کیا۔ نیز یہ اسلام آباد نے پی او کے میں ساحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت ہند اس سے پہلے ہی کشمیر میں متعدد سیاحتی مقامات بند کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان بھارتی فوجی حکام پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم بھارتی فوج سوشل میڈیا پر اس کا مسلسل جواب دے رہی ہے۔ پاکستان کا مقصد چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کرکے بھارتی فوج کو اشتعال دلانا اور اسے توپ خانے سے فائر کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پاکستان دنیا کے سامنے خود کو متاثرہ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments