National

بھوپال کی خواتین لو جہاد کے خلاف سڑکوں پر، ملزم کو لگی گولی

بھوپال کی خواتین لو جہاد کے خلاف سڑکوں پر، ملزم کو لگی گولی

بھوپال، 3 مئی :مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں گزشتہ کچھ دنوں سے زیر بحث مبینہ لو جہاد کے خلاف جہاں ایک طرف خواتین پورے شہر کی سڑکوں پر نکل آئیں، وہیں دوسری طرف خاص ملزم فرحان نے پولیس حراست میں رہتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے پستول چھیننے کی کوشش کی، جس کے بعد اس کی ٹانگ میں گولی لگ گئی۔ اس واقعے کے بعد دیر رات ملزم کو گولی لگنے کے باعث مقامی حمیدیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اشوکا گارڈن پولیس اسٹیشن کے سربراہ ہیمنت سریواستو نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم کل رات اصل ملزم فرحان کو دیگر ملزمان کی تلاش اور جرم کی تفتیش کے سلسلے میں ایک گاڑی میں لے جا رہی تھی۔ پھر اس نے ٹوائلٹ جانے کو کہا تو اسے گاڑی سے نیچے اتار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ایک پولیس ملازم وجے بھی نیچے آیا۔ اسی دوران فرحان نے وجے کی پستول چھیننے کی کوشش کی اور ہاتھا پائی میں ایک گولی چلی جو فرحان کی ٹانگ میں لگی۔ انہوں نے بتایا کہ فرحان کو علاج کے لیے یہاں کے حمیدیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ملازم وجے کے کپڑے پھٹ گئے لیکن وہ محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے سلسلے میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں کل شام، خواتین اور لڑکیاں ’سکل ہندو سماج‘ کے بینر تلے دارالحکومت میں دو درجن سے زیادہ مقامات پر سڑکوں پر نکل آئیں اور لو جہاد کے اس معاملے کے خلاف احتجاج کیا۔ خواتین نے کلکٹر کے نام عہدیداروں کو میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹی آئی ٹی کالج لو جہاد کیس کے ملزمان کو سزائے موت دی جائے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments