National

بی ایس ایف نے پاکستانی رینجر کو بھارتی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا

بی ایس ایف نے پاکستانی رینجر کو بھارتی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا

سری گنگا نگر، 3 مئی : جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہند-پاک سرحد پر جاری کشیدگی کے درمیان بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ہفتہ کی صبح راجستھان کے سری گنگا نگر سے متصل بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے والے پاکستانی رینجر کے سپاہی کو پکڑ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجر سری گنگا نگر کے رائے سنگھ نگر سے متصل بین الاقوامی سرحد عبور کر کے ہندوستانی سرحد میں داخل ہو رہا تھا۔ تب چوکس بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے پکڑ لیا۔ اس واقعے کے بعد بین الاقوامی سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور بی ایس ایف کے جوان پاکستان کی سرحد سے کسی بھی صورت حال کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ گرفتار پاکستانی رینجر پاکستان کے شہر بہاولپور کا باشندہ ہے اور اس سے مکمل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستانی رینجرکا سپاہی کس مقصد سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ بی ایس ایف کے اہلکار اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں تاکہ اس کے سرحد پار کرنے کا ارادہ معلوم کیا جا سکے۔ اس واقعے کے بعد سرحد پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ بی ایس ایف کے اہلکار پوری طرح چوکس ہیں اور سرحد پر کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments