ممبئی ، 3 مئی : مہاراشٹر حکومت نے بامبے ہائی کورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ گیٹ وے آف انڈیا کے قریب جس دیوار کو مسافر جیٹی پروجیکٹ کے تحت گرانا ہے، وہ 20 جون سے پہلے منہدم نہیں کی جائے گی۔ یہ بیان کلین اینڈ ہیریٹیج کولابہ ریذیڈنٹ ایسوسی ایشن کی عرضی پر سماعت کے دوران دیا گیا، جس میں اس منصوبے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آلوک ارادے اور جسٹس ایم ایس کارنک کے بینچ کے روبرو دائر اس عرضی میں کہا گیا ہے کہ گیٹ وے کے قریب واقع یہ منصوبہ، جو ریڈیو کلب کے قریب بنایا جا رہا ہے، علاقے کے ورثے اور ماحول کے لیے خطرناک ہے۔ وکیل اسپی چنائے نے کہا کہ یہ منصوبہ پرانا ضرور ہے مگر عوام کو جنوری 2025 میں ہی اس کی اطلاع ملی۔ مارچ میں افتتاحی تقریب بھی ہوئی، مگر مقامی باشندوں سے نہ کوئی مشاورت کی گئی نہ نوٹس دیا گیا۔ چنائے نے عدالت کو بتایا کہ دیوار کی عمر 50 سے 60 سال ہے اور اس کا گرایا جانا مون سون سے پہلے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ بارش کے پانی کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی موجودگی منصوبے میں رکاوٹ بھی نہیں ڈالتی، لہٰذا اس کو گرانے کی کوئی فوری ضرورت نہیں۔ ریاستی وکیل بیرندر صراف نے کہا کہ گیٹ وے پر موجودہ کشتی سرگرمیاں خطرناک ہیں اور نئی جیٹی منصوبہ خوبصورتی اور حفاظت کا خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ دیوار کو 20 جون سے قبل نہیں گرایا جائے گا۔ درخواست گزاروں نے منصوبے کے لیے ماحولیاتی اور ہیریٹیج اجازتوں کے قانونی جواز پر بھی سوال اٹھائے ہیں اور منصوبے پر فوری روک کی درخواست کی ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو 7 جون تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے اور آئندہ سماعت 16 جون کو مقرر کی گئی ہے۔
Source: uni urdu news service
راکیش ٹکیت پر حملے کے خلاف مظفرنگر میں آج کسانوں کی مہاپنچایت، سخت جواب کی تیاری
بھوپال کی خواتین لو جہاد کے خلاف سڑکوں پر، ملزم کو لگی گولی
گیٹ وے آف انڈیا کی دیوار 20 جون سے پہلے نہ گرانے کی مہاراشٹر حکومت کی ہائی کورٹ کو یقین دہانی
پاک-بھارت کشیدگی، بابا وانگا کی عالمی جنگوں کی پیشگوئی زیر بحث
پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی
جموں وکشمیر:پاکستانی فوج کی مسلسل نویں بار ایل او سی پر فائرنگ، مناسب جواب دیا گیا
گیٹ وے آف انڈیا کی دیوار 20 جون سے پہلے نہ گرانے کی مہاراشٹر حکومت کی ہائی کورٹ کو یقین دہانی
بھوپال کی خواتین لو جہاد کے خلاف سڑکوں پر، ملزم کو لگی گولی
پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی
دلیپ گھوش کا ساتھی ضیاءالحق کون ہے: ارجن سنگھ کا سوال
سی آر پی ایف کے جوان کو پاکستانی خاتون سے شادی کرنے پرسروس سے برخاست کردیاگیا
عدالت نے سنجولی مسجد کی سبھی منزلیں توڑنے کا سنایا فیصلہ
پاکستان سے ڈاک اور پارسل رابطہ بھی ختم
بی ایس ایف نے پاکستانی رینجر کو بھارتی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا