National

’پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی میں 11 جنگی جہاز گرائے گئے‘: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

’پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی میں 11 جنگی جہاز گرائے گئے‘: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوانے کا ذکر کیا۔ ٹرمپ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ یہ دونوں ملک نہیں لڑ رہے تھے لیکن یہ واقعی لڑ رہے تھے۔ 11 جنگی جہاز گرائے گئے۔ بہت مہنگے جہاز۔۔۔۔‘ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ’انڈیا پاکستان جنگ رُکوانے‘ کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کر چکے ہیں کہ اس دوران ’پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔‘ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا تھا یہ طیارے کس ملک کے تھے اور کس ملک نے گِرائے۔ واضح رہے کہ مئی میں ہونے والی چار روزہ لڑائی میں پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اس دوران پانچ انڈین طیارے مار گرائے۔ اسی طرح انڈیا کی جانب سے پاکستانی طیارے مار گرائے جانے سے متعلق بھی متعدد دعوے کیے گئے تاہم ان دعووں کی آزادنہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ مئی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس دوران انھوں نے انڈیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم کو کال کی۔ ’میں نے کہا کہ اگر آپ دونوں نے لڑائی جاری رکھی تو میں آپ دونوں پر 200 فیصد ٹیرف عائد کر دوں گا۔ ان دونوں میں سے ایک (میں نہیں بتاؤں گا کہ کون) نے کہا کہ نہیں۔۔۔ یہ نہیں ہو سکتا۔‘ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا ’دونوں لڑنا چاہتے تھے لیکن جب بہت زیادہ پیسے کھونے کی بات آئی تو انھوں نے کہا کہ ہم نہیں لڑنا چاہتے۔‘ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ’یہ دونوں بہت طاقتور ملک ہیں، دونوں کے پاس ایٹمی طاقت ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو بہت بری چیزیں ہوتی جن کے بارے میں بات نہیں کروں گا۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments