یروشلم: وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ کنیست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیدائش اسی دن ہوئی تھی جس دن ہندستان نے باضابطہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کیا تھا، اور وہ اس سرزمین پر دوبارہ آ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں جس سے وہ ہمیشہ خود کو وابستہ سمجھتے رہے ہیں۔ کنیست سے خطاب کے دوران انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والوں کے لیے اسرائیلی عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا: ’’میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اس معزز ایوان کے سامنے کھڑا ہوں۔ میں یہاں ہندوستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے ہی نہیں بلکہ ایک قدیم تہذیب کے نمائندے کے طور پر دوسری قدیم تہذیب سے مخاطب ہوں۔ میں 1.4 ارب ہندوستانیوں کی جانب سے دوستی، احترام اور شراکت داری کا پیغام لایا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ نو برس قبل انہیں اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم بننے کا موقع ملا تھا اور وہ دوبارہ یہاں آ کر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’آخرکار میری پیدائش بھی 17 ستمبر 1950 کو ہوئی، اسی دن جب ہندوستان نے اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔‘‘ وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی مقصد کے نام پر بے گناہ شہریوں کا قتل جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا اور دہشت گردی کی کوئی توجیہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا: ’’میں ہندوستان کے عوام کی جانب سے ہر اس جان کے ضیاع پر گہری تعزیت پیش کرتا ہوں اور ہر اس خاندان کے غم میں شریک ہوں جس کی دنیا 7 اکتوبر کے بربریت پر مبنی دہشت گردانہ حملے میں اجڑ گئی۔ ہم آپ کے درد کو محسوس کرتے ہیں اور آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہندوستان اس مشکل گھڑی میں اور اس کے بعد بھی پورے یقین کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘ انہوں نے 26 نومبر 2008 کے ممبئی دہشت گرد حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بھی طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، جس میں اسرائیلی شہری بھی جان سے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قائم ہے اور اس معاملے میں کوئی دوہرا معیار قبول نہیں کرتا۔ اس سے قبل اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کنیست میں خطاب سے پہلے وزیراعظم مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کا عظیم دوست اور عالمی سطح کا قائد قرار دیا۔ بنیامن نیتن یاہو نے کہا: ’’نریندر، میرے عزیز دوست، آپ کا یہاں آنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ آپ اسرائیل کے عظیم دوست، ہند-اسرائیل اتحاد کے بڑے حامی اور عالمی اسٹیج کے ممتاز رہنما ہیں۔ یروشلم میں آپ کا خیرمقدم ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت دوگنی، تعاون تین گنا اور باہمی سمجھ بوجھ چار گنا ہو چکی ہے۔ کنیست کے اسپیکر امیراوحانا نے کہا کہ ان کے لیے یہ باعث اعزاز ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، جو کنیست سے خطاب کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم بنے ہیں۔ پارلیمنٹ پہنچنے پر وزیراعظم نریندر مودی کا ’’مودی، مودی‘‘ کے نعروں اور کھڑے ہو کر استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں کنیست میں ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوئی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو