National

وزیراعظم مودی کی یومِ جمہوریہ کی مبارکباد، ’وکست بھارت‘ کے اجتماعی عزم پر زور

وزیراعظم مودی کی یومِ جمہوریہ کی مبارکباد، ’وکست بھارت‘ کے اجتماعی عزم پر زور

نئی دہلی: وزیرِاعظم نریندر مودی نے پیر کے روز 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کو ہندوستان کی آزادی، آئین اور جمہوری اقدار کی مضبوط علامت قرار دیا اور شہریوں سے ’وکست بھارت‘ کی تعمیر کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنے کی اپیل کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیرِاعظم نے کہا کہ یومِ جمہوریہ کا موقع اجتماعی عزم میں نئی توانائی اور تازہ جوش و خروش پیدا کرتا ہے، جو ملک کو ترقی کے نئے مرحلے کی جانب لے جا سکتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے یومِ جمہوریہ کو قومی یکجہتی، خود اعتمادی اور تعمیرِ وطن کے جذبے کا محرک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں آزادی کی قدر اور آئین کی بالادستی کی یاد دلاتا ہے۔ ان کے مطابق جمہوری اقدار ہی وہ بنیاد ہیں جن پر ایک مضبوط، خود کفیل اور ترقی یافتہ ہندوستان کی عمارت کھڑی کی جا سکتی ہے۔ آزادی اور اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے وزیرِاعظم نے ایک سنسکرت شلوک کا حوالہ بھی دیا، جس میں خود مختاری کو قومی ترقی اور اتحاد کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments