اجمیر : وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پیر کے روز اجمیر شریف میں واقع مشہور صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 814ویں عرس کے موقع پر درگاہ میں چادر پیش کی گئی۔ اس موقع پر ملک میں امن چین اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو مرکز حکومت کی جانب سے بھیجی گئی چادر لے کر اجمیر پہنچے۔ انہوں نے درگاہ میں حاضری دی اور بلند دروازے پر وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا۔ چادر پیش کیے جانے کے دوران درگاہ کے احاطے میں روایتی رسومات ادا کی گئیں اور عرس کی رونق عروج پر رہی۔ عرس کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں سے زائرین کی بڑی تعداد اجمیر پہنچ رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی اور نظم و نسق کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ زیارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرن رجیجو نے کہا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ انہیں ایک بار پھر وزیر اعظم اور مرکزی کابینہ کی جانب سے خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں چادر پیش کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ درگاہ میں بھائی چارے محبت اور ملک میں امن و چین کے لیے دعا کی گئی۔ درگاہ کی انتظامیہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ درگاہ کے انتظامات پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت چلتے ہیں اور متعلقہ وزیر ہونے کے ناطے یہ ان کی براہ راست ذمہ داری ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو