National

وزیراعظم مودی اور انور ابراہیم کے درمیان کوالالمپور میں اہم دو طرفہ مذاکرات، تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق

وزیراعظم مودی اور انور ابراہیم کے درمیان کوالالمپور میں اہم دو طرفہ مذاکرات، تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق

کوالالمپور: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دو روزہ دورۂ ملیشیا کے دوران اتوار کو ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ نمائندہ سطح کی اہم دو طرفہ بات چیت کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بھارت–ملیشیا تعلقات کے تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اقتصادی تعاون، دفاع و سلامتی، صاف توانائی، زراعت، مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹر، اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی جیسے کلیدی شعبوں میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ یہ اعلیٰ سطحی مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی رفتار دینے کی سمت ایک اہم قدم تصور کیے جا رہے ہیں۔ ملائیشیا کے پی ایم انور ابراہیم کے ساتھ ایک مشترکہ پریس بیان میں پی ایم مودی نے کہا کہ "کل مجھے ملائیشیا میں بھارتی کمیونٹی سے ملنے کا موقع ملا۔ میرے دوست پی ایم انور ابراہیم نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ 30 لاکھ لوگوں کا یہ زندہ پل ایک بڑی طاقت ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ''ان کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ہمارے تعلقات میں انسانی جہت کا اضافہ کرتے ہیں۔ ملائیشیا میں بھارتی کارکنوں کی حفاظت کے لیے سماجی تحفظ کا معاہدہ اور مفت ای ویزا کے ساتھ ساتھ ملائیشیا میں سیاحت کے لیے یو پی آئی ڈیجیٹل انٹرفیس - یہ تمام اقدامات دونوں ممالک کے شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنائیں گے۔ کوئی بھی شراکت تب کامیاب ہوتی ہے جب اس کے ثمرات براہ راست لوگوں تک پہنچیں۔" بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کا مؤقف بالکل واضح ہے اس معاملے میں نہ کوئی دوہرا معیار ہو سکتا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا سمجھوتہ۔ وہ ملیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم انورابراہیم کے ساتھ وفد سطح کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ عالمی سطح پر عدم استحکام کے اس دور میں بھارت اور ملیشیا کے درمیان مضبوط ہوتی دوستی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں ممالک نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو وسعت دے رہے ہیں بلکہ پورے ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے بھی پرعزم ہیں۔ ملاقات کے آغاز میں وزیر اعظم انور ابراہیم نے وزیر اعظم مودی اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: ’’ہم تمام شعبوں میں مزید تعاون کی توقع رکھتے ہیں اور یہ دورہ میرے لیے ذاتی طور پر بھی بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ ہم نے کئی ایسے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا ہے، جن پر مستقبل میں مزید غور و فکر کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی اور گہرائی آئے گی اور دو طرفہ شراکت داری کو نئی جہت ملے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments