نئی دہلی: کانگریس صدرملیکارجن کھڑگے وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف اپنے متنازعہ ریمارکس سے متعلق بڑھتے ہوئے دباؤکا سامنا کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کے ذریعہ وزیراعظم نریندرمودی کودہشت گرد کہے جانے کے معاملے میں سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اورکھڑگے کونوٹس جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کھڑگے کو اپنا موقف واضح کرنے اور24 گھنٹے کے اندرجواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی نے ملیکارجن کھڑگے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا اورالیکشن کمیشن سے اس طرح کی زبان پرپابندی لگانے کی اپیل کی تھی۔ بی جے پی کے ایک وفد نے بدھ کے روزالیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ نرملا سیتارامن سمیت تین مرکزی وزراء پرمشتمل اس وفد نے کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کے خلاف وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف ان کے “دہشت گرد” والے ریمارکس کے لئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کمیشن نے اب کھڑگے کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ کمیشن سے میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا، ”آج ہم پورے کمیشن کے سامنے یہ بتانے کے لئے پیش ہوئے کہ کانگریس صدر اورراجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرکے علاوہ کسی اورنے اتنے برے لفظ کا استعمال نہیں کیا ہے۔“ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ملیکا رجن کھڑگے نے تمل ناڈومیں ایک پریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کو دہشت گرد کہا، جو ایک انتخابی ریاست ہے، جس سے کانگریس کی ذہنیت اجاگرہوتی ہے۔ چنئی میں کانگریس صدر ملیکا رجن کھڑگے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم مودی پرمتنازعہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کو دہشت گرد کہا۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے اس پرصفائی بھی دی۔ کھڑگے نے کہا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم مودی ہمیشہ دھمکاتے ہیں۔ سبھی ایجنسیاں ان کے ہاتھوں میں ہیں۔ اس کا استعمال کرکے وہ لوگوں کو ڈراتے اور دھمکاتے ہیں۔ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ ایک دہشت گرد ہیں۔ میں نے یہ کہا کہ وہ لوگوں کو دہشت زدہ کررہے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات