بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قبیح ترین حرکت پر بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کا زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔ مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر وزیراعلیٰ بہار پر سخت تنقید کی جارہی ہے مگر اب تک انھوں نے اپنے اس عمل پر کسی بھی قسم کی شرمندگی کا اظہار نہیں کیا، اب بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام انھیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں راکھی نے وزیراعلیٰ کی عقل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مسلمان خواتین کو نقاب پہننا پڑتا ہے، انھیں کیا دو پیسے کی بھی عقل نہیں ہے؟ ایک طرف آپ ایوارڈ دے کر انہیں عزت دے رہے ہو، دوسری طرف ان کی عزت سے کھلواڑ کررہے ہو؟ راکھی نے مزید کہا کہ میں نتیش کمار کی بے حد عزت کرتی ہوں لیکن یہ انہوں نے کیا حرکت کی؟ ان کو شرم نہیں آئی؟ بالی ووڈ ادکارہ نے یہیں بس نہیں کی بلکہ وزیراعلیٰ بہاری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک پریس کانفرنس کریں جس میں خاتون کو مدعو کریں اور نتیش کمار سب کے سامنے خاتون سے معافی طلب کریں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ بہار جنھوں نے نہایت اوچھی حرکت کرتے ہوئے مسلمان خاتون کے چہرے سے نقاب کھینچا تھا ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔ نتیش کمار کی اس حرکت کو کچھ لوگ ان کی عمر سے جوڑ رہے ہیں جبکہ کئی لوگ اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دے رہے ہیں اور خواتین کی تذلیل سے تعبیر کرتے ہوئے نتیش کمار کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود