نئی دہلی، 13 اکتوبر : وزیر اعظم نریندر مودی نے غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیل کے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مخلصانہ امن کوششوں کی حمایت کی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے غزہ امن منصوبے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کے بعد کہا کہ ہم دو سال سے زیادہ عرصے تک قید رہنے کے بعد تمام یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کی آزادی اُن کے خاندانوں کے حوصلے ، صدر ٹرمپ کی ناقابلِ تسخیر امن کوششوں اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے عزم کی علامت ہے ۔ ہم خطے میں امن قائم کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی مخلصانہ کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے پیر کے روز اسرائیل کے تمام 20 زندہ شہریوں کو رہا کر دیا جنہیں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنایا گیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کے دوسرے اور آخری گروپ کو 738 دنوں کے بعد اسرائیل کے حوالے کیا گیا، جس سے ان قیدیوں اور ان کے خاندانوں کا طویل انتظار ختم ہو گیا۔
Source: uni news
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو