وزیراعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر نے جمعرات کی شب ممبئی میں منعقد ایک شاندار شاستریہ سنگیت (کلاسیکل میوزک) پروگرام میں شرکت کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے ای ڈی شیرن اور اریجیت سنگھ کے مشہور گیت ‘ پر مبنی کلاسیکی پیشکش کا لطف اٹھایا۔ اس دلکش موسیقی کو بھارتی کلاسیکی فنکاروں نے پیش کیا، جنہوں نے ستار، طبلہ، وائلن اور ہارمونیم جیسے روایتی سازوں کے ذریعے مغربی نغمگی کو بھارتی راگوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔ ای ڈی شیرن کے نغمے کی دھن کو بھارتی شاستریہ موسیقی کے جذباتی رنگ میں پیش کیا گیا جس نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پراس تقریب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’ای ڈی شیرن اور اریجیت سنگھ کے کی شاندار کلاسیکی پیشکش، بھارت اور برطانیہ کی ثقافتی شراکت داری کی ایک خوبصورت مثال۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ موسیقی سرحدوں سے پرے ایک پُل ہے جو مختلف قوموں اور تہذیبوں کو جوڑتا ہے۔ یہ موسیقی پروگرام وزیراعظم کیر اسٹارمر کے بطور برطانوی وزیراعظم پہلے سرکاری بھارت دورے کا حصہ تھا۔ پروگرام نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ثقافتی ہم آہنگی اور فن و موسیقی کے تعلقات کو نمایاں کیا۔ بالی وڈ دھن پر پرتپاک استقبال اس سے قبل وزیراعظم مودی نے ممبئی کے راج بھون میں کیر اسٹارمر کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں بھارتی فلمی نغمہ ‘تجھے دیکھا تو’ (فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ 1995) بجایا گیا— ایک ایسا لمحہ جو بھارتی سنیما اور عالمی ناظرین کے درمیان جذباتی رشتے کی علامت بن گیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے میدانوں میں بھارت–برطانیہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر گفتگو کی۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو