National

وزیرِ اعظم  مودی کا اسرائیلی پارلیمان سے خطاب:مودی کی غزہ امن منصوبے کی حمایت، ہولوکاسٹ تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار

وزیرِ اعظم مودی کا اسرائیلی پارلیمان سے خطاب:مودی کی غزہ امن منصوبے کی حمایت، ہولوکاسٹ تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے نہ صرف خطے میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ مسئلہ فلسطین بھی حل ہو گا۔ انڈین وزیرِ اعظم جو کہ دو روزہ دورے پر بدھ کے روز یروشلم پہنچے ہیں اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کرنے والے پہلے انڈین رہنما ہیں۔ بی بی سی ہندی کے مطابق، اپنی تقریر کے دوران، نریندر مودی نے حماس کے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ’انڈیا اس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں تمام جانوں کے ضیاع پر سوگوار ہے اور متاثرہ افراد کے غم میں برابر کا شریک ہے۔‘ انڈین وزیر اعظم نے کہا کہ ’شہریوں کے قتل کو کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اسے سمجھ سkتا ہے کیوں کہ ’ممبئی حملے میں اسرائیلی شہری سمیت ہمارے بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔‘ اسرائیلی پارلیمان سے تقریر کرتے ہوئے انھوں نے ہولوکاسٹ کو دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیا۔ انڈیا اور اسرائیل کی ہزاروں سال پرانی تہذیبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انڈیا کی عوام اسرائیل کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ اپنے خصوصی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ وہ 17 ستمبر 1950 کو پیدا ہوئے تھے، یہ وہی دن ہے جب انڈیا نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کنیسٹ میں وزیر اعظم مودی کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے عزیز دوست، مجھے آج آپ کے یہاں آنے سے بہت خوشی ہوئی ہے۔‘ انھوں نے نریندر مودی کو اسرائیل کا ایک قریبی دوست، انڈیا-اسرائیل شراکت داری کا عظیم حامی، اور عالمی سطح پر ایک عظیم رہنما قرار دیا۔ ’میں یہ کہنے کی جسارت کرتا ہوں کہ آپ نہ صرف ایک دوست ہیں، بلکہ ایک بھائی ہیں۔‘ اسرائیلی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے پچھلے دورے سے اب تک انڈیا اور اسرائیل کے درمیان تجارت دوگنی جبکہ باہمی تعاون تین گنا بڑھ چکا ہے۔ انڈین وزیرِ اعظم کے دورے کے موقع پر اسرائیلی پارلیمان کو انڈیا کے پرچم کے رنگوں سے سجایا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments