تامل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ اور ساؤتھ کے معروف اداکار وجے نے آخرکار وضاحت کر دی کہ وہ ہمیشہ سیاہ اور سفید رنگ کا سوٹ کیوں پہنتے ہیں۔ اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے نے بطور وزیرِ اعلیٰ حلف اٹھایا تو بہت سے مبصرین کی توجہ ان کے لباس نے اپنی جانب مبذول کرالی۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ تامل ناڈو کی سیاست سے وابستہ روایتی سفید قمیص اور ویشٹی پہننے کے بجائے، وہ سیاہ اور سفید رنگ کے سوٹ میں نظر آئے۔ اس کے بعد آنے والے ہفتوں میں بھی وہ سرکاری اجلاسوں، عوامی تقریبات اور حکومتی پروگراموں میں اسی طرز کے سوٹ پہنتے رہے، یہاں تک کہ سیاہ و سفید سوٹ ان کی ایک منفرد شناخت بن گیا۔ ان کے اس انتخاب نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی اور خبروں کی سرخیوں میں بھی جگہ بنائی۔ اب بلآخر وجے نے اس موضوع پر ہونے والی چہ مگوئیوں اور تبصروں پر اپنا ردِعمل دیدیا۔ پیر کے روز وجے نے تیروچیراپلی میں اپنی جماعت کے پہلے بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے لباس کے بارے میں ہونے والی گفتگو کا بھی ذکر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کیا ہمیں کوٹ اور سوٹ پہننے کی اجازت نہیں ہے؟ کیا یہ صرف اقتدار کے عہدوں پر بیٹھے لوگوں کے لیے مخصوص ہے؟ ایسا بالکل نہیں ہے۔ میں کوئی بہت سے رنگ نہیں پہن رہا۔ یہ صرف سیاہ اور سفید ہے، بالکل ہمارے دلوں کی طرح۔ ان رنگوں کے انتخاب کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ میں ہر معاملے میں شفاف اور سادہ رہوں گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وجے کا حلف برداری کی تقریب میں پہنا گیا سیاہ سوٹ، جس پر کافی چرچا ہو رہی ہے، وہ ان کے 2022 کی فلم بیسٹ میں ایک را کے ایجنٹ کے طور پر اپنائے گئے اسٹائل سے متاثر ہے۔ اس لباس کے ڈیزائنرز ظافر اور شاداب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وجے کو تامل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وجے نے اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے ان کی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی فوراً تنقید شروع کر دی۔ ہمیں اقتدار میں آئے ابھی چند ہفتے بھی نہیں ہوئے، جنہوں نے کہا تھا کہ وہ چھ ماہ تک خاموش رہیں گے، وہ چھ دن بھی خاموش نہ رہ سکے۔ انہوں نے تو ہماری حکومت سنبھالنے کے آدھے گھنٹے کے اندر ہی شکایتیں شروع کر دیں۔ عوام نے ان دونوں جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے جو برسوں سے باری باری اقتدار میں آ کر عوام کو دھوکہ دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے وجے کو منتخب کیا ہے، وزیر اعلیٰ کے طور پر نہیں، بلکہ اپنے بڑے بھائی، چھوٹے بھائی اور اپنے چیف خادم کے طور پر، جو آپ کی خدمت کے لیے دیانتداری سے آیا ہے۔ ہم بہتر کر سکتے تھے، لیکن میں ٹی وی کے کو دی گئی آپ کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ ہمیں اور بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد دے گی۔ واضح رہے کہ یہ ریلی انکے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بڑی عوامی تقریب تھی، جس میں ریاست بھر سے انکے ہزاروں حامیوں نے شرکت کی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود