بہار کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ اسمبلی پہنچتے ہی انہوں نے فتح کا نشان (وکٹری سائن) دکھایا اور پھر بہ آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ این ڈی اے کے رہنما پہلے ہی آسانی سے اعتماد کا ووٹ ملنے کی امید ظاہر کر رہے تھے، ایسے میں آج خصوصی اجلاس کے دوران انہیں این ڈی اے کے اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جب اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا، تو اسپیکر پریم کمار نے نئی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ آج ایوان میں اپنی بات رکھتے ہوئے سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار میں گزشتہ 20 سالوں سے این ڈی اے کی حکومت ہے۔ اس حکومت نے خواتین و کسانوں کے لیے کام کیا اور بالخصوص بہتر طرز حکمرانی (گڈ گورننس) پر توجہ دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے نتیش کمار چاہتے ہیں کہ بہار خوشحال بنے۔ جس طرح انہوں نے سی-3 (کرپشن، کرائم اور کمیونزم) پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، اسی طرح یہ حکومت بھی نہیں کرے گی۔‘‘ تیجسوی یادو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سمراٹ چودھری نے کہا کہ ’’اقتدار کسی کی جاگیر نہیں۔ میں یہاں سبھی کے آشیرواد (دعاؤں) سے بیٹھا ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’لالو جی نے میرے خاندان کے 22 افراد کو جیل میں ڈالا تھا۔ لالو جی نے ملر ہائی اسکول کے میدان میں یہ کہتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی کہ ہم سے غلطی ہوئی۔ لالو جی کو بھی نتیش کمار نے ہی وزیر اعلیٰ بنایا تھا۔ اس لیے کوئی کسی کی ’پاٹھ شالا‘ کا نہیں ہوتا، یہ جمہوریت ہے۔‘‘ دراصل اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ایوان میں کہا تھا کہ اگر بی جے پی نے انتخاب کے وقت ہی فیصلہ کر لیا ہوتا، تو آج اعتماد کے ووٹ کی نوبت نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب کے وقت ’25 سے 30‘ کا نعرہ دے کر وزیر اعلیٰ کو ختم کر دیا گیا۔ تیجسوی یادو نے یہ بھی کہا تھا کہ سمراٹ چودھری لالو جی کی ’پاٹھ شالا‘ کے ہیں، جس پر وزیر اعلیٰ سمراٹ نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جواب دیا کہ جمہوریت میں کوئی کسی کی پاٹھ شالہ کا نہیں ہوتا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات