National

وزیر اعلیٰ وجے کے او ایس ڈی کے طور پر رکی رادھن کی تقرری کا حکم منسوخ

وزیر اعلیٰ وجے کے او ایس ڈی کے طور پر رکی رادھن کی تقرری کا حکم منسوخ

چنئی، 13 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو حکومت نے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کے افسر بکارِ خاص (او ایس ڈی - سیاسی) کے طور پر مسٹر رکی رادھن پنڈت ویٹری ویل کی تقرری کے حکم کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے ۔ ریاست کی پرنسپل سکریٹری ریتا ہریش ٹھاکر کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے 12 مئی کو موصول ہونے والی ایک ہدایت کی بنیاد پر لیا گیا ہے ۔ اس حکم کے ذریعے مسٹر ویٹری ویل کی تقرری کے حوالے سے ایک دن پہلے یعنی 12 مئی 2026 کو جاری کیے گئے گزشتہ حکم نامے کو واپس لے لیا گیا ہے ۔ فی الحال اس تقرری کو منسوخ کرنے کی وجوہات کا باضابطہ طور پر انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔ قابلِ ذکر ہے کہ مسٹر ویٹری ویل اس سے قبل مسٹر وجے کے جیوتشی اور ان کی پارٹی ٹی وی کے کے ترجمان رہے ہیں، جن کی ایک دن پہلے ہی او ایس ڈی کے طور پر تقرری ہوئی تھی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments