National

وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کے لیے میری طرف سے کوئی لابنگ نہیں: جی پرمیشور

وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کے لیے میری طرف سے کوئی لابنگ نہیں: جی پرمیشور

بنگلورو، یکم جنوری: کرناٹک کے وزیرِ داخلہ جی پرمیشور نے جمعرات کو ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا جن میں انہیں آئندہ وزیرِ اعلیٰ کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا۔ وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ اس سمت میں کوئی منظم قدم یا مہم نہیں چلائی جا رہی ہے اور اس نوعیت کے کسی بھی اظہار کا تعلق محض ذاتی رائے سے ہے ۔ ڈاکٹر پرمیشور نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ایسے دعو¶ں کے پیچھے "کوئی منظم کوشش نہیں" ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "میرے کچھ دوست اپنی رائے ظاہر کر سکتے ہیں، لیکن ایسا میرے کہنے پر نہیں ہوا ہے ۔ مجھے تو اس بارے میں علم تک نہیں تھا۔" وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اضلاع کے دوروں کے دوران کبھی کبھار اس طرح کے جذبات سامنے آ جاتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "جب میں اضلاع میں جاتا ہوں تو کچھ لوگ ایسی باتیں کہتے ہیں۔ یہ صرف ان کی دلچسپی یا خواہش ہوتی ہے ۔ آخرکار فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت ہی کرتی ہے ۔ میری طرف سے کسی قسم کی لابنگ یا جوڑ توڑ نہیں کیا جا رہا ہے ۔" ڈاکٹر پرمیشور نے ممکنہ کابینہ میں رد و بدل کے معاملے پر کہا کہ انتظامی اور سیاسی امور کو آپس میں خلط ملط نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ "یہ دونوں بالکل الگ چیزیں ہیں۔ ایک سرکاری معاملہ ہے اور دوسرا سیاسی۔" وزیرِ داخلہ نے حالیہ انتظامی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کافی عرصے سے زیرِ التوا بڑی تعداد میں ترقیوں کو منظوری دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل سے انسپکٹر جنرل کے عہدوں تک 30 سے زائد سینئر پولیس افسران کو ترقی دی ہے ۔" ڈاکٹر پرمیشور نے کابینہ میں سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ فیصلہ مکمل طور پر پارٹی قیادت پر منحصر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ سب اعلیٰ قیادت پر منحصر ہے ۔ اعلیٰ قیادت کرناٹک کی سیاسی صورتحال سے پوری طرح واقف ہے ۔ اسی بنیاد پر وہ فیصلہ کرے گی۔ ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا۔"

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments