National

وزیر اعلی بنتے ہی تمل ناڈو کو وجے نے دیا تحفہ، 200 یونٹ مفت بجلی اور خواتین کے لیے اسپیشل فورس کا اعلان

وزیر اعلی بنتے ہی تمل ناڈو کو وجے نے دیا تحفہ، 200 یونٹ مفت بجلی اور خواتین کے لیے اسپیشل فورس کا اعلان

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے اتوار کو حلف لینے کے فوراً بعد اپنی حکومت کے پہلے بڑے فیصلوں میں عوام کو تحفہ دیتے ہوئے 200 یونٹ مفت بجلی اور ’سنگاپن‘ خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا۔ یہاں جواہر لعل نہرو انڈور اسٹیڈیم میں حلف برداری تقریب کے فوراً بعد وجے نے سینئر افسران اور وزراء کی موجودگی میں اہم سرکاری فائلوں پر دستخط کیے، جو ٹی وی کے حکومت کے فلاح و بہبود اور حکمرانی کے ایجنڈے کے آغاز کا اشارہ تھا۔ تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے پہلے خطاب میں وجے نے کہا کہ وہ جھوٹے وعدوں سے عوام کو کبھی گمراہ نہیں کریں گے اور ایمانداری سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کسی شاہی یا سیاسی خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے، پھر بھی لوگوں نے انہیں قبول کیا اور حمایت کی۔ اس کے بعد انہوں نے خواتین کی حفاظت کے لیے ایک خصوصی فورس کی تشکیل اور گھریلو صارفین کو 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے سے متعلق پہلی فائلوں پر دستخط کیے۔ وجے کو گورنر راجندر وشوناتھ ارلیکر نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں جمع ہزاروں پارٹی کارکنوں، حامیوں اور فلمی شائقین نے زوردار نعروں سے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے سی جوزف وجے کے نام پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ ’ٹی وی کے‘ نے اس وقت عہدہ سنبھالا جب ان کی پارٹی حال ہی میں ہوئے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں 234 رکنی اسمبلی میں 108 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری۔ حالانکہ پارٹی اکثریت کے اعداد 118 کے نشان سے پیچھ رہ گئی لیکن کانگریس نے اسے حکومت سازی میں مدد کرتے ہوئے اپنی حمایت دی۔ سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، وی سی کے اور انڈین یونین مسلم لیگ (آئی ایم یو ایل) نے بھی اس اتحاد کی حمایت کی جس سے اس کی تعداد 120 ممبران اسملی تک پہنچ گئی۔ تقریب حلف برداری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسٹیڈیم کے اندر صرف تقریباً 6 ہزار مہمانوں کو ہی وی آئی پی پاس کے ذریعہ جانے کی اجازت تھی۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی چنئی پولیس کمشنر نے کی، جس میں 5 ایڈیشنل کمشنر اور 12 جوائنٹ کمشنر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments