پاکستانی دفترِ خارجہ نے بہار میں وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک سرکاری تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب زبردستی اُتارنے کے معاملے کی مزمت کی ہے۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے جمعرات کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’ایک سینئر سیاسی رہنما کی جانب سے ایک مسلمان خاتون کا حجاب زبردستی اتارنا اور اس کے بعد اس عمل پر عوامی تمسخر انتہائی تشویشناک ہے اور سخت مذمت کا تقاضا کرتا ہے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’یہ اقدام انڈیا میں مسلمان خواتین کی تذلیل کو معمول بنانے کی جانب بڑھنے کی کڑی بن سکتا ہے۔ یہ رویہ انڈیا کی مذہبی اقلیتوں، بالخصوص اس کے مسلم شہریوں، کے لیے عوامی بد سلوکی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ہم تمام ذمہ دار فریقین اور انڈین حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس واقعے کی سنگینی کو تسلیم کریں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی کے احترام اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے اپنا کرداد ادا کریں۔‘ بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک سرکاری تقریب کے دوران ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب زبردستی اُتارنے کے معاملے پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد شدید ردِ عمل سامنے آیا تھا۔ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے 15 دسمبر کو وزیرِ اعلیٰ آفس میں ڈاکٹرز کو ملازمت کے تقرری نامے دینے کی تقریب میں شرکت کی۔ نتیش کمار کے ایکس اکاؤنٹ پر اس تقریب کی تصاویر لگائی گئی ہیں، تاہم جس خاتون کا حجاب اُتارنے کا معاملہ زیر بحث ہے، ان تصاویر میں وہ شامل نہیں ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو