ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران نے 29 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ نکولس پوران نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ نکولس پوران ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نکولس پوران ورلڈ کلاس کھلاڑی اور گیم چینجر ہیں۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نکولس پوران کے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے کارناموں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان کے لیے مستقبل میں نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نکولس پوران نے 106 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ 2 ہزار 275 رنز بنائے ہیں جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ایک ہزار 983 رنز بنائے ہوئے ہیں۔
Source: social media
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون کا اعلان
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان
جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کو 212 رنز پر روک دیا
وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر