National

وینزویلا پر کانگریس پارٹی کا آیا بیان، امریکہ کی یکطرفہ کارروائی پر کیا شدید تشویش کا اظہار

وینزویلا پر کانگریس پارٹی کا آیا بیان، امریکہ کی یکطرفہ کارروائی پر کیا شدید تشویش کا اظہار

نئی دہلی: بھارتیہ نیشنل کانگریس نے وینزویلا میں امریکہ کی جانب سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اختیار کیے گئے یکطرفہ اقدامات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی یہ کارروائیاں اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور مختلف بین الاقوامی معاہدوں میں درج بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی سراسر خلاف ورزی ہیں۔ کانگریس کے شعبۂ خارجہ امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والا قوانین پر مبنی عالمی نظام قومی خودمختاری کے احترام اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر ٹکا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی واضح منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کی فوجی یا طاقت کے استعمال سے متعلق کارروائی نہ صرف ان بنیادی اصولوں کو کمزور کرتی ہے بلکہ اس سے طاقت کی سیاست کے پرانے اور خطرناک طریقوں کی واپسی کا خدشہ بھی پیدا ہوتا ہے، جو عالمی استحکام کو کمزور کر سکتا ہے۔ کانگریس نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وینزویلا کے عوام کی خواہشات کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ وینزویلا کے قدرتی وسائل کا استعمال وہیں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہی ہونا چاہیے، جیسا کہ قدرتی وسائل پر مستقل خودمختاری کے اصولوں میں ضمانت دی گئی ہے۔ پارٹی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ وینزویلا کے معاملے میں بین الاقوامی قانون، قومی خودمختاری اور عوام کے جمہوری حقوق کے احترام کو یقینی بنائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments