آسٹریا کے حکام نے مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ویانا میں ہونے والے کنسرٹ پر مبینہ حملے کی ناکام سازش میں ملوث 21 سالہ نوجوان پر دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے تحت فردِ جرم عائد کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملزم کو گزشتہ سال 2024ء میں ویانا میں کنسرٹ سے کچھ عرصہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر شدت پسند حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ حکام کا الزام ہے کہ ملزم نے نہایت خطرناک دھماکا خیز مواد ٹرائی ایسیٹون ٹرائی پیرو آکسائیڈ (TATP) کی معمولی مقدار تیار کی اور غیر قانونی طور پر اسلحہ خریدنے کی کوشش بھی کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم سے وابستہ تھا اور اس نے آن لائن تحقیق کے ذریعے شریپنل بم بنانے کے طریقے تلاش کیے، جو مذکورہ تنظیم استعمال کرتی رہی ہے۔ ملزم کے وکیل نے حالیہ الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم ماضی میں انہوں نے اپنے مؤکل کے خلاف عائد الزامات کو مسترد کیا تھا۔ اگر عدالت میں الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو ملزم کو 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں