National

وی ڈی ستیسن نے کیرلم کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا لیا حلف، تقریب میں نظر آئے 3 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ

وی ڈی ستیسن نے کیرلم کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا لیا حلف، تقریب میں نظر آئے 3 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ

کانگریس کے سینئر لیڈر وی ڈی ستیسن نے کیرلم کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف ایک پُروقار تقریب میں لیا، جہاں کئی بڑی ہستیاں موجود تھیں۔ ستیسن کے علاوہ 20 دیگر اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف بھی لیا، جو ستیسن کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ یہ حلف برداری تقریب ترووننت پورم کے سنٹرل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی اور وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے دلایا۔ حلف لینے کے بعد ستیسن لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی سے گلے ملے۔ اس کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس حلف برداری تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو، کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت کئی سرکردہ لیڈران موجود رہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجئے بھی اس تقریب میں شرکت کرنے والے تھے، لیکن سیکورٹی وجوہات سے وہ کیرلم نہیں پہنچ سکے۔ کانگریس کی قیادت والی یو ڈی ایف حکومت میں جن 21 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا ہے، ان میں وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن کے علاوہ 11 کانگریس اراکین اسمبلی ہیں۔ آئی یو ایم ایل کے 5 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا ہے، جبکہ یو ڈی ایف میں شامل دیگر پارٹیوں کے 4 اراکین اسمبلی نے حلف برداری کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتحادی پارٹیوں کے درمیان محکموں کی تقسیم پر گفت و شنید تقریباً مکمل ہو چکی ہے، کچھ معمولی چیزوں کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔ محکموں سے متعلق حتمی فہرست رسمی طور پر گورنر کو پیش کی جائے گی اور منظوری کے بعد سرکاری گزٹ کے ذریعہ اسے نوٹیفائی کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments