National

وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں پگھلے ہوئے اسٹیل کے اخراج سے بڑا حادثہ، 9 مزدور ہلاک، 9 زخمی

وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں پگھلے ہوئے اسٹیل کے اخراج سے بڑا حادثہ، 9 مزدور ہلاک، 9 زخمی

وشاکھاپٹنم، 8 جون :آندھرا پردیش کے راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ) میں پیر کے روز پیش آنے والے ایک بڑے صنعتی حادثے میں کم از کم 9 مزدور ہلاک جبکہ 9 دیگر زخمی ہو گئے ۔سرکاری ذرائع نے آٹھ مزدوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔حادثہ شام کے وقت پلانٹ کے اسٹیل میلٹ شاپ (ایس ایم ایس-2) اور اس سے متعلقہ یونٹس میں پیش آیا، جہاں بڑی مقدار میں پگھلا ہوا اسٹیل اور لوہا اچانک بہہ گیا۔ اس وقت متعدد کارکن وہاں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔ذرائع کے مطابق تقریباً 1500 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رکھنے والے پگھلے ہوئے اسٹیل کو لے جانے والی بالٹی یا لیڈل اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں شدید گرم دھات زمین پر کام کرنے والے مزدوروں پر جا گری۔ حادثے کے بعد پلانٹ میں افراتفری مچ گئی اور خوفزدہ مزدور اپنی جان بچانے کے لیے مختلف سمتوں میں بھاگنے لگے ۔واقعے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پگھلے ہوئے لوہے کے وسیع پیمانے پر پھیل جانے کے باعث پلانٹ کے اندر شدید بدحواسی اور ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ایک عہدیدار کے مطابق آگ مکمل طور پر بجھنے اور ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی جانی و مالی نقصان کی حتمی تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر، پولیس کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام اسٹیل پلانٹ پہنچ گئے اور امدادی و بچا¶ کارروائیوں کی نگرانی شروع کر دی۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے اس المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔ اس افسوسناک واقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں پیش آنے والے حادثے سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ سے دو، دو لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو پچاس، پچاس ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments