بنگلورو، 15 نومبر: جنتا دل (ایس) کے معطل رہنما پرجول ریوَنّا نے کرناٹک ہائی کورٹ کو بتایا کہ جنسی استحصال کے معاملے میں انہیں مجرم ٹھہرائے جانے کی وجہ میڈیا کی پھیلائی ہوئی کہانی ہے اور اس معاملے میں ٹھوس ثبوتوں کا شدید فقدان ہے ۔ ان کے سینئر وکیل سدھارتھ لوتھرا نے دلیل دی کہ نچلی عدالت نے شواہد کا درست جائزہ لیے بغیر اور م¶ثر سماعت کے بغیر زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کے فیصلے میں غلطی کی ہے ۔ جسٹس کے ایس مدگل اور جسٹس وینکٹیش نائک پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نچلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ریوَنّا کی اپیل پر سماعت کی، جس میں اُنہیں اپنے گھر میں کام کرنے والی ایک ملازمہ کے جنسی استحصال کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ مسٹر لوتھرا نے دلیل دی کہ استغاثہ کا معاملہ تضادات اور طریقہ کار کی خامیوں سے بھرا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں جرم ثابت کرنے والے ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ تاخیر سے درج کی گئی رپورٹ پر مبنی ہے ۔ واقعہ کے تین سے چار سال بعد شکایت درج کی گئی اور متاثرہ کے پولیس کنٹرول روم پہنچنے کے بعد بھی تاخیر ہوئی۔ سینئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اہم ثبوت کو ضروری طور پر جمع اور محفوظ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے میڈیکل بورڈ کے طرزِ عمل پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نچلی عدالت نے ثبوتوں کے ریکارڈ کے بجائے متاثرہ کی جذباتی کیفیت کو غیر ضروری اہمیت دی۔ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے ، مسٹر لوتھرا نے کہا کہ نچلی عدالت اس بات سے متاثر نظر آتی ہے کہ متاثرہ ''ہر بار سوال پوچھے جانے پر روتی تھی'' اور اس پر زور دیا کہ اس طرح کے عوامل جرم ثابت کرنے کی بنیاد نہیں بن سکتے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریوَنّا کو سزا پر بحث کرنے کا قانونی طور پر ضروری موقع نہیں دیا گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ یکم اگست کو قصور وار قرار دیا گیااور سزا 2 اگست کوسنائی گئی، یعنی زیادہ سے زیادہ سزا سنانے سے پہلے حالات معمول پر لانے کے لیے وقت ہی نہیں ملا۔ انہوں نے ہائی کورٹ سے عارضی ضمانت دینے کی اپیل کی اور کہا کہ ریوَنّا پہلے ہی ایک سال حراست میں گزار چکے ہیں اور انہیں مسلسل جیل میں رکھنا نامناسب ہے ۔ بنچ نے معاملے کی اگلی سماعت 25 نومبر مقرر کی۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو