Entertainment

ورون دھون کا ادت نارائن سے ہاتھ ملانے سے گریز، ویڈیو وائرل

ورون دھون کا ادت نارائن سے ہاتھ ملانے سے گریز، ویڈیو وائرل

معروف گلوکار ادت نارائن نے ایک تقریب میں بالی ووڈ اداکار ورون دھون سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی لیکن ورون دھون نے انہیں نظرانداز کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ورون دھون کی نئی آنے والی فلم بارڈر 2 کی تقریب میں گلوکار ادت نارائن سے ملاقات ہوئی، فلم کی ہدایتکاری انوراگ سنگھ نے کی ہے اور اس میں سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی بھی شامل ہیں۔ فلم 23 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی تشہیری تقریب کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ورون دھون کو بظاہر اُدت نارائن سے ہاتھ ملانے سے گریز کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں ورون فوٹوگرافروں کے لیے پوز دے رہے ہوتے ہیں کہ ادت نارائن آگے بڑھ کر ہاتھ ملانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر ورون پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور ان سے بات کیے بغیر آگے بڑھ کر سونو نگم اور شلپا شیٹی سے ملنے چلے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ورون دھون کے رویے پر سوال اٹھائے اور کئی افراد نے اسے لیجنڈ گلوکار کی توہین قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ ممکن ہے اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments