آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی۔ سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان کے خلاف میچ میں پیٹ کمنز نے کریم جنت، راشد خان اور گلبدین نائب کو پویلین لوٹایا، تینوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی نے جمعرات کو ہونے والے بنگلادیش کے خلاف بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پیٹ کمنز نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروا لیا پیٹ کمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ساتویں کھلاڑی ہیں۔ خیال رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک تھی اور پیٹ کمنز بریٹ لی کے بعد دوسرے آسٹریلین بولر ہیں جنہوں نے ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا کو افغانستان کے ہاتھوں 21 رنز سے شکست بھی ہوئی، یہ افغانستان کی آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی ہے۔
Source: social media
ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بنگلادیش کو ہرا کر افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
افغان اوپنرز نے پاکستان کے بابر اور رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا
افغانستان کے راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی
ہندستان آسٹریلیا کو 24 رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا
آسٹریلیا کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے
افغانستان کے راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی
افغان کرکٹ کی بہتری کیلئے بھارت کے تعاون پر شکرگزار ہیں، طالبان کے اہم رہنما کا بیان
ریزرو ڈے نہیں، انگلینڈ، ہندستان کا سیمی فائنل بارش کی نذر ہوا تو کیا ہوگا
عارف لوہار کا گانا فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل پیج کی زینت بن گیا
آسٹریلیا کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے
ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی
ہندستان آسٹریلیا کو 24 رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا
انگلینڈ نے امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھا